پَیدایش. Chapter 48
1 اِن باتوں کے بعد یوُں ہوا کہ کشی نے یُوؔسف سے کہا تیرا باپ بیمار ہے ۔ سو وہ اپنے دونوں بیٹوں منسؔیّ اور افرؔائیم کو ساتھ لیکر چلا۔
2 اور یعؔقوب سے کہا گیا کہ تیرا بیٹا یوُؔسف تیرے پاس آرہا ہے اور اِؔسرائیل اپنے کو سنبھال کر پلنگ پر بیٹھ گیا ۔
3 اور یعؔقوب نے یُوؔسف سے کہاکہ خُدایِ قادر مطُلق مجھے لوُزمیں جو ملک کنعؔان میں ہے دِکھائی دِیا اور مجھےُ برکت دی ۔
4 اور اُس نے مجھُ سے کہا میں تجھے برومند کرونگا اور بڑھاؤنگا اور تجھُ سے قوموں کا ایک زُمرہ پیدا کرونگا اور تیرے بعد یہ زمین تیری نسل کو دُونگا تاکہ یہ اُنکی دائمی ملکیت ہو جائے ۔
5 سو تیرے دونوں بیٹے جو ملک مصر میں میرے آنے سے پہلے پیدا ہوئے میرے ہیں یعنی رُوبؔن اور شمؔعون کی طرح اؔفرائیم اور منؔسیّ بھی میرے ہی ہونگے۔
6 اور جو اَولاد اب اُنکے بعد تجھُ سے ہوگی وہ تیری ٹھہریگی پر اپنی میراث میں اپنے بھائیوں کے نام سے وہ لوگ نامرد ہونگے۔
7 اور میَں جب فؔدّان سے آتا تھا تو رؔاخل نے راستہ ہی میں جب اِفؔرات تھوڑیدُور رہ گیا تھا میرے سامنے ملک کنعؔان میں وفات پائی اور میَں نے اُسے وہیں اِفرؔات کے راستہ میں دفن کیا۔ بَیت الحم وہی ہے ۔
8 پِھر اِؔسرائیل نے یُوؔسف کے بیٹوں کو دیکھ کر پُوچھا یہ کَون ہیں ۔؟
9 یُوؔسف نے اپنے باپ سے کہا یہ میرے بیٹے ہیں جو خُدا نے مُجھے یہاں دِئے ہیں ۔ اُس نے کہا اُنکو ذرا میرے پاس لا۔ میَں اُنکو برکت دُونگا ۔
10 لیکن اِؔسرائیل کی آنکھیں بڑھاپے کے سبب سے دھندلا گئی تھیں اور اُسے دِکھائی نہیں دیتا تھا ۔ سو یُوؔسف اُنکو اُسکے نزدیک لے آیا ۔ تب اُس نے اُنکو چوم کر گلے لگا لِیا ۔
11 اور اِسؔرائیل نے یُوؔسف سے کہا مجھےُ خیال بھی نہ تھا کہ تیرا مُنہ دیکھونگا۔لیکن خُدا نے تیری اَولاد بھی مجھےُ دِکھائی ۔
12 اور یُوؔسف اُنکو اپنے گھُٹنوں کے بیچ سے ہٹا کر مُنہ کے بل زمین تک جُھکا ۔
13 اور یُوؔسف اُن دونوں کو لیکر یعنی افؔرائیم اکو اپنے دہنتے ہاتھ سے اِسؔرائیل کے بائیں ہاتھ کے مُقابل اور منسؔیّ کو اپنے بائیں ہاتھ کے مُقابل اور منُسؔیّ کو اپنے بائیں ہاتھ سے اِسرؔائیل کے دہنے ہاتھ کے مُقابل کر کے اُنکو اُسکے نزدیک لایا۔
14 اور اؔسرائیل نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر اؔفراہیم کے سر پر جو چھوٹا تھا اور بایاں ہاتھ منؔسیّ کے سر پر رکھ دیا۔ اُس نے جان بوُجھ کر اپنے ہاتھ یُوں رکھےّ کیونکہ پہلوٹھا تو منؔسیّ ہی تھا۔
15 اور اُس نے یُوؔسف کو برکت دی اور کہا کہ خُدا جِسکے سامنے میرے باپ ابرؔہام اور اِؔضحاق نے اپنا دَور پورا کیا۔ وہ خُدا جِس نے ساری عُمر آج کے دن تک میری پاسبانی کی۔
16 اور وہ فرشتہ جس نے مجھےُ سب بلاؤں سے بچایا اِن لڑکوں کو برکت دے اور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرؔہام اور اِؔضحاق کا نام ہے اُسی سے یہ نامزد ہوں اور زمین پر نہایت کثرت سے بڑھ جائیں ۔
17 اور یُوؔسف یہ دیکھ کر کہ اُسکے باپ نے اپنا دہنا ہاتھ اِفراؔئیم کے سر پر رکھاّ ناخُوش ہُوا اور اُس نے اپنے باپ کا ہاتھ تھام لیا تا کہ اُسے اِفؔرائیم کے سر پر سے ہٹا کر منؔسیّ کے سر پر رکھے ۔
18 اور یُوؔسف نے اپنے باپ سے کہا کہ اے میرے باپ اَیسا نہ کر کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے اپنا دہنا ہاتھ اِسکے سر پر رکھ ۔
19 اُسکے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے ! مجھےُ خُوب معلوم ہے ۔ اِس سے بھی ایک گروہ پیدا ہوگی اور یہ بھی بزرگ ہوگا اور اُسکی نسل سے بہت سی قَومیں ہونگی ۔
20 اور اُس نے اُنکو اُس دِن برکت بخشی اور کہا کہ اسرؔائیلی تیرا نام لے لیکر یُوں دُعا دیا کرینگے کہ خُدا تجھُ کو اِؔفرائیم اور منؔسیّ کی مانند اقبالمند کرے!۔ سو اُس نے اِفؔرائیم کو منؔسیّ پر فضیلت دی ۔
21 اور اسرؔاؑیل نے یُوؔسف سے ککہامیَں تو مرتا ہُوں لیکن خُدا تمہارے ساتھ ہوگا اور تمکو پھر تمہارے باپ دادا کے ملک لیجائیگا ۔
22 اور میَں تجھےُ تیرے بھائیوں سے زیداہ ایک حِصہّ جو میَں نے اموریوں کے ہاتھ سے اپنی تلوار اور کمان سے لیا دیتا ہُوں۔