پَیدایش. Chapter 4
1 اور آدمؔ اپنی بیوی حوّاؔ کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور اسکے قاؔئن پیدا ہوا ۔ تب اُس نے کہا مجھے خُداوند سے ایک مرد مِلا۔
2 پھر قاؔئن کا بھائی ہابلؔ پیدا ہوا اور ہابلؔ بھیڑ بکریوں کا چرواہا اور قائِن کِسان تھا ۔
3 چند روز کے بعد یُوں ہوا کہ قاؔئِن اپنے کھیت کے پھل کا ہدیہ خُداوند کے واسطے لایا۔۔
4 اور ہابل بھی اپنی بھیڑ بکریوں کے کُچھ پہلوٹھے بچوں کا اور کُچھ اُنکی چربی کا ہدیہ لایا اور خُداوند نے ہاؔبل کو اور اُسکے ہدیہ کو منظور کِیا ۔۔
5 پر قاؔئنِ کو اور اُسکے ہدیہ کو منظور نہ کیا اِسلئے قاؔئنِ نہایت غضبناک ہُوا اور اُسکا مُنہ بِگڑا ۔
6 اور خُداوند نے قاؔئنِ سے کہا تُو کیوں غضبناک ہُوا ؟۔ اور تیرا مُنہ کیوں بگڑا ہُوا؟۔
7 اگر تُو بھلا کرے تو کیا مقبول نہ ہوگا؟ اور اگر تُو بھلا نہ کرے تو گُناہ دروازہ پر دبکا بیٹھا ہے اور تیرا مُشتاق ہے پار تُو اُس پر غالب آ۔
8 اور قاؔئنِ نے اپنے بھائی ہاؔبل کو کُچھ کہا اور جب وہ دونوں کھیت میں تھے تو یُوں ہوا کہ قاؔئنِ نے اپنے بھائی ہاؔبل پر حملہ کِیا اور اُسے قتل کر ڈالا ۔
9 تب خُداوند نے قاؔئن سے کہا کہ تیرا بھائی ہابل کہا ہے؟ اُس نے کہا مجھے معلوم نہیں ۔ کیا میں اپنے بھائی کا مُحافظ ہُوں؟۔
10 پھر اُس نے کہا تو نے کیا کِیا ؟ تیرے بھائی کا خون زمین سے مجھکو پُکارتا ہے ۔۔
11 اب تُوزمین کی طرف سے لعنتی ہُوا۔ جس نے اپنے مُنہ پسارا کہ تیرے ہاتھ سے تیرے بھائی کا خُون لے۔
12 اور زمین کو جوتے گا تو ہو اب تجھے اپنی پَیداوار نہ دیگی اور زمین پر تُو خانہ خراب اور آوارہ ہوگا۔۔
13 تب قاؔئن نے خُداوند سے کہا کہ میری سزا برداشت سے باہر ہے ۔۔
14 دیکھ آج تُو نے مجھے رُویِ زمین سے نِکل دیا ہے اور مَیں تیرے حضور سے رُوپوش ہوجاءنگا اور زمین پر خانہ خراب اور آوارہ رہونگا اور ایسا ہوگا کہ جو کوئی مجھے پائیگا قتل کر ڈالیگا۔۔
15 تب خُداوند نے اُسے کہا نہیں بلکہ جو قاؔئِن کو قتل کرے اُس سے سات گُنا بدلہ لیا جائیگا اور خُداوند نے قاؔئِن کے لئِے ایک نِشان ٹھہرایا کہ کوئی اُسے پاکر مار نہ ڈالے۔۔
16 سو قاؔئِن خُداوند کے حضور سے نِکل گیا اور عدؔن کے مشرق کی طرف نُود کے علاقہ میں جا بسا۔
17 اور قاؔئِن اپنی بیوی کے پاس گیا اور وہ حاملِہ ہوئی اور اُسکے حؔنوک پَیدا ہوا اور اُس نے ایک شہر بسایا اور اُسکا نام اپنے بیٹے کے نام پر حؔنوک رکھا۔۔
18 اور حؔنوک سے عؔیراد پَیدا ہوا اور عیؔراد سے محؔویا ایل پَیدا ہوا اور محؔویاایل سے متؔوساایل پَیدا ہوا اور متؔوساایل سے لمکؔ پیدا ہوا ۔
19 اور لمؔک دو عورتیں بیاہ لایا۔ ایک کا نام عدؔہ اور دُوسری کا نام ضِلّہ تھا ۔
20 اور عدہؔ کے یاؔبل پَیدا ہوا ۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خیموں میں رہتےاور جانور پالتے ہیں ۔
21 اور اُسکے بھائی کا نام یوؔبل تھا ۔ وہ بین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔
22 اور ضِلّہ کے بھی توؔبلقائِن پَیدا ہوا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والاتھا اور نمعؔہ توؔبلقائِن کی بہن تھی ۔
23 اور لمؔک نے اپنی بیویوں سے کہا کہ اَے عدؔہ اور ضِلؔہ میری بات سُنواَے لمؔک کی بیویو یرے سخن پر کان لگائو۔مِیں نے ایک مرد کو جس نے مجھے زخمی کیا مار ڈالا اور ایک جوان کو جس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔
24 اگر قؔائِن کا بدلہ سات گُنا لیا جائیگا تو لمؔک کا سترّ اور سات گُنا۔
25 اور آدمؔ پھر اپنی بیوی کے پاس گیا اور اُسکے ایک اَور بیٹا ہُوا اور اُسکا نام سیؔت رکھاّ اور وہ کہنے لگی کہ خُدا نے ہاؔبل کے عِوض جسکو قاؔئنِ نے قتل کیا مجھے دُوسرا فرزند دیا۔
62 اور سیّت کے ہاں بھی ایک بیٹا پیدا ہُوا جِسکا نام اُس نے اؔنُوس رکھاّ۔ اُس وقت سے لوگ یہوؔواہ کا نام لیکر دُعا کرنے لگے۔