نحمیاہ. Chapter 11

1 اور لوگوں کے سردار یروشیلم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہر مُقدس یروشیلم میں بسنے کے لئے لائیں اور نو باقی شہروں میں رہیں۔
2 اور لوگوں نے اُن سب آدمیوں کو جنہوں نے خوشی سے اپنے آپ کو یروشیلم میں بسنے کے لئے پیش کیا دُعا دی۔
3 اس صوبہ کے سردار جو یروشیلم میں آبسے یہ ہیں (پر یہوداہ کے شہروں میں ہر ایک اپنے شہر میں اپنی ہی ملکیت میں رہتا تھایعنی اہل اِسرائیل اور کاہن اور لاوی اور نتنیم اور سُلیمان کے ملازموں کی اَولاد)۔
4 اور یروشیلم میں کچھ بنی یہوداہ میں سے عتایاہ بن عزیاہ بن زکریاہ بن امریاہ بن سفطیاہ بن مہلل ایل بنی فارص میں سے ۔
5 اور معسیا ہ بن باروک بن کل حوزہ بن حزایاہ بن عدایاہ بن یویریب بن زکریاہ بن شلونی۔
6 سب بنی فارص جو یروشیلم میں بسے چار سو اڑسٹھ سُورماتھے۔
7 اور یہ بنی بنیمین ہیں سلوبن مُسلام بن یوئیدبن فدایاہ بن قولایاہ بن معسیاہ بن ایتی ایل بن یسعیاہ ۔
8 پھر جبی سلی اور نو سو اٹھائیس آدمی۔
9 اور یوایل بن زکری اُنکا ناظم تھا اور یہوادہ بن ہسنوہ شہر کے حاکم کا نائب تھا۔
10 کاہنوں میں سے یدعیاہ بن یویریب اور یاکین ۔
11 شرایاہ بن خلقیاہ بن مُسلام بن صدوق بن مرایوت بن اخیطوب خدا کے گھرکا ناظم ۔
12 اور اُنکے بھائی جو ہیکل میں کام کرتے تھے آٹھ سو بائیس اور عدایاہ بن یروحام بن فللیاہ بن امضی بن زکریاہ بن فشحور بن ملکیاہ۔
13 اور اُسکے بھائی آبائی خاندانوں کے رئیس دو سو بیالیس اور امشی بن عزرایل بن اخسی بن مسیلموت بن اِمیر۔
14 اور اُنکے بھائی زبردست سُورما ایک سو اٹھائیس اور اُنکا سردار زبدی ایل بن ہجدولیم تھا۔
15 اور لاویوں میں سے سمعیاہ بن حسوب بن عزرِیقام بن حسبیاہ بن نبی ۔
16 اور سبتی اور یوزباد لاویوں کے رئیسوں میں سے خدا کے گھر کے باہر کے کام پر مُقر ر تھے۔
17 اور متنیاہ بن میکا بن زبدی بن آسف سردار تھا جو دُعا کے وقت شُکرگذاری شُروع کرنے میں پیشوا تھا اور بقبوقیاہ اُسکے بھائیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھا اور عبدابن سموع بن جلال بن یدوتون۔
18 مقدس شہر میں کُل دو سو چوراسی لاوی تھے۔
19 اور دربان عقوب اور طلمون اور اُنکے بھائی جو پھاٹکوں کی نگہبانی کرتے تھے ایک سو بہتر تھے۔
20 اور اِسرائیلیوں اور کاہنوں اور لاویوں کے باقی لوگ یہوادہ کے سب شہروں میں اپنی اپنی ملکیت میں رہتے تھے۔
21 پر نتنیم عوفل میں بسے ہوئے تھے اور ضیحا اور جسفا نتنیم پر مُقرر تھے۔
22 اور عزی بن بانی بن حسبیاہ بن متنیاہ بن میکاہ جو آسف کی اَولاد یعنی گانے والوں میں سے تھا یروشیلم میں اُن لاویوں کا ناظم تھا جو خدا کے گھر کے کام پر مُقرر تھے۔
23 کیونکہ اُنکی بابت بادشاہ کی طرف سے حکم ہو چکا تھا اور گانے والوں کے لئے ہر روز کی ضرورت کے مطابق مُقررہ رسد تھی ۔
24 اور فتحیاہ بن مشیزبیل جوزارح بن یہوداہ کی اَولاد میں سے تھا رعیت کے سب مُعاملات کے لئے بادشاہ کے حضور رہتا تھا۔
25 رہے گاؤں اور اُنکے کھیت سو بنی یہوداہ میں سے کچھ لوگ قریت اربع اور اُسکے قصبوں میں اور دِیبون اور اُسکے قصبوں میں اور یقبضی ایل اور اُسکے گاؤں میں رہتے تھے۔
26 اور یشوع اور مولادہ اور بیت فلط میں۔
27 اور حصرسوعال اور بیر سبع اور اُسکے قصبوں میں۔
28 اور صقلاج اور مقوناہ اور اُسکے قصبوں میں۔
29 اور عین رِمون اور صارعاہ اور یارموت میں۔
30 زانواح عدلام اور اُنکے گاؤں میں ۔لکیس اور اُسکے کھیتوں میں عزیقہ اور اُسکے قصبوں میں یوں وہ ببرسبع سے ہنوم کی وادی تک ڈیروں میں رہتے تھے۔
31 اوربنی بنیمین بھی جبع سے لیکر آگے مکماس اور عنیاہ اور بیت ایل اور اُسکے قصبوں میں۔
32 اور عنتوت اور نوب اور عننیاہ ۔
33 اور حاصور اور رامہ اور جتیم ۔
34 اور حادید اور ضبوعیم اور نبلاط۔
35 اور نود اور اونو یعنی کاریگروں کی وادی میں رہتے تھے۔
36 اور لاویوں میں سے بعض فریق جو یہوداہ میں تھے وہ بنیمین سے مل گئے۔Print this page