۱-سموئیل. Chapter 31
1 اور فلِستی اِؔسرائیل سے لڑے ااور اِسراؔئیلی مرد فلِستیوں کے سامنے سے بھاگے اور کوہستان جلؔبوعہ میں قتیل ہو کر گِرے ۔
2 اور فلِستیوں نے ساؔؤل اور اُسکے بیٹوں کا خُوب پیچھا کیا اور فلِسِتیوں نے ساؔؤل کے بیٹوں یُونتؔن اور ابؔینداب اور ملکیؔشوع کو مار ڈالا ۔
3 اور یہ جنگ ساؔؤل پر ننہایت بھاری ہو گئی اور تیر اندازوں نے اُسے جا لیا اور وہ تیر اندازوں کے سبب سے سخت مُشکل میں پڑگیا۔
4 تب ساؔؤل نے اپنے سِلاح برادر سے کہا اپنی تلوار کھینچ اور اُس سے مجھے چھید دے تا نہ ہو کہ یہ نامختوُن آئیں اور مجھے چھید لیں اور مجھے بے عزّت کریں پر اُسکے سِلاح برادر نے اَیسا نہ کرنانہ چاہا کیونکہ وہ نہایت ڈر گیا تھا اِس لئے ساؔؤل نے اپنی تلوار لی اور اُس پر گِرا ۔
5 جب اُسکے سِلاح بردار نے دیکھا کہ ساؔؤل مر گیا تو وہ بھی اپنی تلوار پر گِرا اور اُسکے ساتھ مر گیا ۔
6 سو ساؔؤل اور اُسکے تینوں بیٹے اور اُسکا سِلاح بردار اور اُسکے سب لو گ اُسی دِن ایک ساتھ مر مِٹے ۔
7 جب اسرائیلی مردوں نے جو اُس وادی کی دُوسری طرف اور یرؔدن کے پار تھے ییہ دیکھا کہ اِسؔرائیل کے لوگ بھاگ گئے اور ساؔؤل اور اُسکے بیٹے مر گئے تو وہ شہروں کو چھوڑ کر بھاگ نِکلے اور فلِستی آئے اور اُن میں رہنے لگے۔
8 دُوسرے دِن جب فلِستی لاشوں کے کپڑے اُتار نے آئے تو اُنہوں نے ساؔؤل اور اُسکے تیِنوں بیٹوں کو کوہِ جلؔبوعہ پر مُردہ پایا ۔
9 سو اُنہوں نے اُسکا سر کاٹ لیا اور اُسکے ہتھیار اُتار لئے اور فلِسِتیوں کے مُلک میں قاصِد روانہ کر دِئے تاکہ اُنکے بُت خانوں اور لوگوں کو یہ خُوشخبری پُہنچا دیں ۔
10 سو اُنہوں نے اُسکے ہتھایروں کو عؔستارات کے منِر میں رکھّا اور اُسکی لاش کو بَیت شاؔن کی دِیوار پر جڑ دیا۔
11 جب یبؔیس جلعاد کے باشِندوں نے اِسکے بارہ میں وہ بات جو فلِسِتیوں نے ساؔؤل سے کی سُنی ۔
12 تو سب بہادُر اُٹھے اور راتوں رات دیوار پر سے لے آئے اور یبیسؔ میں پُہنچ کر وہاں اُنکو جلا دِیا۔
13 اور اُنکی ہڈّیاں لیکر یبؔیس میں جھاؤ کے درخت کے نیچے دفن کیں اور سات دِن تک روزہ رکھّا۔