زبُو. Chapter 100
1 اَے اہلِ زمین! سب خُداوند کے حُضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔
2 خُوشی سے خُداوند کی عبادت کرو۔ گاتے ہوئے اُسکے حُضُور حاضر ہو۔
3 جان رکھو کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔ اُسی نے ہمکو بنایا اور ہم اُسی کے ہیں۔ ہم اُسکے لوگ اور اُسکی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔
4 شُکر گُذاری کرتے ہوئے اُسکے پھاٹکوں میں اور حمد کرتے ہوئے اُسکی بارگاہوں میں داخل ہو۔ اُسکا شُکر کرو اور اُسکے نام کو مُبارِک کہو۔
5 کیونکہ خُداوند بھلا ہے۔ اُسکی شفقت ابدی ہے وہ اُسکی وفاداری پُشت در پُشت رہتی ہے۔